کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کراچی کنگز کو ہراکر بھی پی ایس ایل سے باہر

کراچی… این پی پی… کراچی کنگز کو ہراکر بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پی ایس ایل میں سفر تمام ہوگیا. پی ایس ایل کے آخری لیگ میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے، ڈیلپورٹ نے 62 رنز کی باری کھیلی جب کہ نسیم شاہ نے 2 وکٹیں لیں. شین واٹسن کے جارحانہ 66 اور خرم منظور کے 63 رنز کی بدولت کوئٹہ نے ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 17 ویں اوورز کی دوسری گیند پر پورا کرلیا. کراچی کنگز کی جانب سے وقاص مقصود اور ارشد اقبال نے دو دو وکٹیں حاصل کیں. شین واٹسن کو جارحانہ بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا. پی ایس ایل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ گلیڈی ایٹرز کو ابتدائی رائونڈ میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا، یہ پی ایس ایل کی تاریخ کی کامیاب ترین ٹیم ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں