کورونا وبا، رونالڈو اور میسی کا ایک ایک ملین یورو عطیہ کا اعلان

لزبن،بیونس آئرس(این پی پی) کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو میدان میں آگئے، ایک ایک ملین یورو دینے کا اعلان کردیا ۔انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پرتگال میں کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی خدمات پیش کی ہیں، ان کی جانب سے تین انتہائی خصوصی نگہداشت کے یونٹس بنائے جائیں گے، ان میں ایک 15 بیڈز پر مشتمل ہوگا جب کہ دو 10،10 بیڈز والے انتہائی خصوصی نگہداشت کے یونٹس ہوں گے۔ اس کے ساتھ لزبن میں میڈیکل کالجز میں بھی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ دوسری اسپین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔ اس صورتحال میں بارسلونا کلب کی نمائندگی کرنے والے لیونل میسی نے ایک ملین یوروز بارسلونا کے ہسپتال، کلینکس اور دوسرے میڈیکل سینٹرز پر خرچ کرنے کے لیے عطیہ کی ہے۔انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی کے منیجر پیپ گارڈیولا نے بھی ایک ملین یورو عطیہ دینے کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں