ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انعقاد کا حتمی فیصلہ 29 مارچ کو ہوگا

دبئی (این پی پی) ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ امسال اکتوبر ، نومبر میں آسٹریلیا میں منعقد ہونا ہے، تاہم کورونا وائرس کے عفریت نے جہاں کھیلوں کے میدانوں پر انتہائی مضر اثرات مرتب کیے ہیں،کرکٹ بھی اس سے محفوظ نہیں ۔ آئی سی سی کےحکام کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد کا حتمی فیصلہ 29 مارچ کو کیا جائے گا، تاہم کرکٹ آسٹریلیا کے چیف کیون رابرٹس کو بھرپور یقین ہے کہ تمام کھیل چند ہفتوں یا مہینوں میں معمول کے مطابق دوبارہ شروع ہوجائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے رکن ممالک کے کرکٹ بورڈز کے ساتھ ہونے والی ٹیلی کانفرنس کے بعد واضح کردیا ہے کہ آسٹریلیا میں رواں سال شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد کورونا وائرس کے باعث بے یقینی صورتحال سے دوچار ہے کیونکہ حکومت آسٹریلیا نے اپنی سرحدیں بند کر کے صرف اپنے شہریوں کو وطن واپسی کی اجازت دے رکھی ہے، تاہم چونکہ میگا ایونٹ کے آغاز میں سات ماہ کا عرصہ باقی ہے لہٰذا خیال ہے کہ ٹورنامنٹ اپنے وقت پر کھیلا جا سکے گا اور تب تک کورونا کے عفریت پر قابو پالیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں