کورونا وائرس، بھارتی بیٹسمین کپڑے دھونے پر مجبور

نئی دہلی (این پی پی) بھارتی اوپنر شیکھر دھون نے سوشل میڈیا پر مزاحیہ ویڈیو جاری کی ہے،جس میں ان کی اہلیہ عائشہ حکم چلاتے ہوئے شیکھر دھون سے کپڑے دھلوا اور باتھ روم صاف کروا رہی ہیں، دوسری جانب خود وہ فون پر گپ شپ لگاتی نظر آرہی ہیں،اس دوران پس منظر میں فلمی گانا ’’جب سے ہوئی ہے شادی آنسو بہا رہا ہوں،آفت گلے پڑی ہے اس کو نبھا رہا ہوں‘‘ چل رہا ہے۔
شیکھر دھون نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا کہ ’ایک ہفتہ گھر پر گزارنے کے بعد، حقیقت بڑی تلخ ہوتی ہے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں