کورونا دولاکھ کے قریب زندگیاں نگل گیا

واشنگٹن/میڈرڈ(این پی پی) پوری دنیا میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد ایک لاکھ 97 ہزار 297 ہوگئی، 28 لاکھ 31 ہزار عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔اسپین میں ہلاکتیں 22 ہزار سے متجاوز، اٹلی میں 26 ہزار کے قریب، فرانس میں 22 ہزار 245 جرمنی میں 5760 افراد ہلاک ہوگئے۔ فرانس میں 1500 فوجی اہلکار کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں 19 ہزار 506 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
بھارت میں کورونا سے 780 افراد ہلاک اور 24 ہزار 506 متاثر ہیں، دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 806,894 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں