پاک بھارت تعلقات جلد بہتر ہوجائیں گے، صبا قمر

لاہور(این پی پی) ٹی وی اور فلموں کی معروف اداکارہ صبا قمر نے امید ظاہر کی ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر ہو جائیں گے۔انہوں نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں مرحوم بھارتی اداکار عرفان خان کے ساتھ سیٹ پر گزارے وقت کی یادیں شیئر کیں۔ انہوں نے کہا کہ میں عرفان خان کی موت پر بہت اداس ہوں، میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔صبا نے بتایا کہ عرفان خان مجھے نئی چیزیں سیکھنے پر مجبور کرتے اور مفید مشورے بھی دیتے تھے۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتی ہیں پاکستان اور بھارت کے تعلقات جلد یا بدیر بہتر ہوجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں