عالمی شہرت یافتہ لوک فنکارکرشن لال بھیل چل بسے

رحیم یار خان (این پی پی) صدارتی ایوارڈ یافتہ اور عالمی شہرت یافتہ چولستانی فنکارکرشن لال بھیل 3 ماہ کی علالت کے بعد انتہائی کسمپرسی کے عالم میں دُنیا سے رخصت ہوگئے۔وہ 3 ماہ سے علیل تھے ۔ کرشن لال بھیل نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ، انہیں دنیا کی 18 زبانوں پر عبور حاصل تھا۔ اُن کے شاگرد جمیل لال بھیل کا کہنا ہے کہ کرشن لال بھیل غربت کی جنگ لڑتے لڑتے چل بسے۔ کسی بھی حکومتی نمائندے نے تعاون نہیں کیا، یہاں تک کہ ان کی کسی نے عیادت تک نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں