الزام لگانے والوں کے لیے میرے پاس وقت نہیں، وسیم اکرم

کراچی (این پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز گیند باز وسیم اکرم فکسنگ الزامات سے تنگ آگئے، ان کا کہنا ہے کہ الزام لگانے والوں کے لیے میرے پاس کوئی وقت نہیں ۔حال ہی میں مختلف کرکٹرز کی جانب سے وسیم اکرم پر فکسنگ الزامات عائد کیے گئے، عطاالرحمٰن نے انہیں اپنا کیریئر تباہ کرنے کا ذمے دار قرار دیا جبکہ عامر سہیل نے تو اور بھی سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے۔سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے ایک انٹرویو میں کہاکہ جب بھی میں اپنے بارے میں اس طرح کی منفی چیزیں سنتا ہوں توکافی افسوس ہوتا ہے، مجھے کرکٹ سے ریٹائر ہوئے 17 برس ہوچکے مگر کچھ لوگ بدستور اپنے مفادات کے لیے میرا نام اچھال رہے ہیں، میں ہمیشہ ہی ایسے لوگوں کو نظر انداز کرتا اور آگے بھی ایسا ہی کرتا رہوں گا،میرے پاس اس قسم کے لوگوں کے لیے کوئی وقت نہیں ، انہیں اس لیے ان کے حال پہ چھوڑ رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں