مالی : اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملہ، 3 امن اہلکار ہلاک

بماکو (این پی پی) نامعلوم مسلح افراد کا مالی میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملہ،3 امن اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک مالی کے علاقے کیڈال میں امن کی بحالی پر مامور اقوام متحدہ کے ’پیس میکرز‘ کی گاڑی پر شدت پسندوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں 3 امن نمائندے ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، تاحال کسی انتہا پسند گروپ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی گئی اور مالی میں امن کی بحالی کے لیے کاوشوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں