بابراعظم نئے ون ڈے کپتان مقرر

لاہور (این پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاک ڈاؤن میں بڑے فیصلے کرڈالے، جہاں نسیم شاہ اور افتخار احمد کو سینٹرل کنٹریکٹ ملا، وہیں بابراعظم کے سر ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے کرکٹ ٹیم کی کپتانی کا تاج بھی سج گیا۔ ٹیسٹ میں اظہر علی قائد کے فرائض انجام دیں گے۔ سرفراز احمد اور یاسر شاہ کی سینٹرل کنٹریکٹ میں اے کیٹگری سے بی کیٹگری میں تنزلی بھی کی گئی۔ 18 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں