کورونا وبا، علی ظفر متاثرین کی امداد کے لیے میدان میں آگئے!

لاہور(این پی پی) مقبول اداکار و گلوکار علی ظفر دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے میدان میں آگئے، انہوں نے علی ظفر فاؤنڈیشن بنالی۔اس سلسلے میں کورونا وائرس سے متاثرہ غریب مزدوروں اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کی عملی مدد کے لیے ہزاروں افراد میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔ علی ظفر کی فاؤنڈیشن کے لیے شہرت یافتہ اداکار، فیشن ڈیزائنر اور بہت سے گلوکار ان کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لیے میدان میں آگئے۔ صبا قمر، مایا علی، ہمایوں سعید، مرینہ خان، ہانیہ عامر، منال خان، ماورا حسین، بلال مقصود، عدنان صدیقی، اشنا شاہ، ایمن منیب، اقرار الحسن، ماریہ واسطی، احسن خان اور فہد مصطفیٰ نے وڈیو پیغام میں علی ظفر کی کاوشوں کو سراہا اور ان کے نیک جذبات کی تعریف کی۔فن کاروں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ علی ظفر فاؤنڈیشن کے اس نیک مشن کو مکمل کرنے میں ان کی مدد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں