اسٹیٹ بینک نے شرح سود 8 فیصد مقرر کردی

کراچی(این پی پی) اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ، شرح سود ایک فیصد کم کرکے 8 فیصد مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔ مرکزی بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا گیا، جس کے مطابق شرح سود ایک فیصد کم کرکے 8 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود کم کرکے لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی سست روی کو روکنا بھی ممکن نہیں ہوگا جب کہ شرح سود کم ہونے سے کورونا وبا پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، وبا کے باعث پیدا ہونے والی معاشی صورت حال مانیٹری پالیسی کے لیے چیلنج ہے۔مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال افراط زر 7 سے 9 فیصد رہنے کی توقع ہے جب کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے افراط زر کا دباؤ کم ہوا ہے اور رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں