تحقیقاتی کمیشن رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے، جہانگیر ترین

اسلام آباد(این پی پی) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے چینی بحران پر تشکیل دیے گئے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔جہانگیر ترین نےاپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پورا ٹیکس ادا کرتا ہوں اور خود پر لگے تمام الزامات کا جواب دے کر خود کو سچا ثابت کروں گا۔ میں اپنے تمام تر ٹیکسزایمانداری سے ادا کرتا ہوں مجھ پر کاروبار کے لئے دو طرح کے کھاتے بنانے کا الزام سرا سر جھوٹ پر مبنی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان جانتا ہے میں اپنے کسان کو گنے کی پوری قیمت ادا کرتا ہوں۔میں نے ہمیشہ دیانت داری سے کاروبار کیا ہے۔ پورا ٹیکس اداکرتا ہوں اور تمام الزامات کا جواب دوں گا۔ایف آئی اے رپورٹ میں مجھ پر لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں