ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ملتوی ہونے کا باضابطہ اعلان جلد ہوگا

دبئی(این پی پی) ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کو ملتوی کرنے کی تیاریاں مکمل ہیں ،جس کا باضابطہ اعلان اگلے ہفتے کر دیا جائے گا۔میگا ایونٹ رواں سال ستمبر اکتوبر میں شیڈول ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے میزبان آسٹریلیا کی حکومت نے ستمبر کے وسط تک سرحدیں بند رکھنے کا اعلان کررکھا ہے۔معاملات سے آگاہ ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ پروازیں شروع بھی ہو گئیں تو ایونٹ میں شرکت کرنے والی 16 ٹیموں کے اس وقت اپنے ملکوں میں کیا حالات ہوں گے، یہ بھی دیکھنا اہم ہوگا، ایک ماہ کے قلیل وقت میں سفری اور قیام و طعام کے انتظامات کرنا بہت مشکل نظر آرہا ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو ملتوی کیے جانے کا قوی امکان ہے۔آئی سی سی کی ٹیلی کانفرنس میں تمام رکن ملکوں کے بورڈ حکام شرکت کریں گے، اس کے بعد 26 سے 28 مئی کے درمیان کسی وقت بھی میگا ایونٹ کو ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں