ملٹری ایئر ایمبولینسز زخمیوں کو طبی امداد دینے میں مصروف

راولپنڈی (این پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ ملٹری ایئر ایمبولینسز زخمیوں کو طبی امداد دینے میں مصروف ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملٹری ایئرایمبولینسززخمیوں کوبچانےمیں مصروف ہیں۔ جائےحادثہ پرموجود10فائرٹینڈرزنےآگ پرقابوپالیا۔میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ امدادی کاموں میں حصہ لینے کے لیے پاک فوج کی ٹیم کراچی روانہ ہو گئی ہے۔ پاک فوج کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم سی 130 پر روانہ ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں