عائزہ نے طیارہ میں سوار ہونے کی خبروں کو مسترد کردیا

کراچی(این پی پی) ملک کی مشہور اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان افواہوں کو مسترد کر دیا ،جس میں کہا جا رہا تھا کہ اداکارہ پی آئی اے طیارے حادثے میں سوار تھیں۔سماجی ذرائع ابلاغ کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر عائزہ خان نے کہا کہ میں اور میرے شوہر دانش تیمور اپنے گھر پر اور محفوظ ہیں، انہوں نے پی آئی اے طیارے میں ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے اسے جعلی خبر قرار دے دیا۔انہوں نے مزید لکھا کہ براہ کرم جعلی خبریں نہ پھیلائیں، حادثے کا شکار لوگوںاور اُن کے اہل خانہ کے لیے دعا کریں، اللہ پاک ہدایت دے ایسے لوگوں کو جو ہر بات کو مذاق بنا دیتے ہیں۔ ایسے لوگوں‌ کو ان حرکتوں ‌سے باز آجانا چاہیے.

اپنا تبصرہ بھیجیں