بھارت اور بنگلادیش میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان

ڈھاکا/ نئی دہلی: بنگلادیش اور بھارت سمیت خطے کے دیگر ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، وہاں عید پیر کو منائی جائے گی۔ بھارت کے مرکزی دفتر رویت ہلال کمیٹی کے مطابق مطلع صاف ہونے کے باوجود ملک کے بیشتر مقامات سے اطلاع ملی ہے کہ چاند نظر نہیں آیا۔ لہٰذا کل (اتوار) 30 رمضان المبارک ہوگا اور عیدالفطر 25 مئی بروز پیر کو ہوگی۔جامع مسجدہ دہلی نے بھی بھارت میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں