ارطغرل سمیت دیگر غیر ملکی اداکاروں کی کراچی طیارہ حادثے پرتعزیت

کراچی (این پی پی) شہرِ قائد میں رونما ہونے والے پی آئی اے طیارہ حادثے پر جہاں پورے ملک میں سوگ کی کیفیت ہے، وہیں ترک اداکاروں انجن التان دوزیاتن اور اسریٰ بلجک سمیت بھارتی فنکاروں نے بھی اس واقعے پر افسوس ظاہر کیا ہے۔ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ارطغرل کا کردار نبھانے والے ادکار انجن التان دوزیاتن نے انسٹاگرام پر گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور پاکستان کے لیے دعا بھی کی۔ڈرامے میں حلیمہ سلطان کا کردارادا کرنے والی ترک اداکارہ اسریٰ بلجک بھی اس موقع پر پاکستانیوں کے ساتھ کھڑی ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا، پیارے پاکستان، آج آپ کے نقصان پر میری انتہائی مخلصانہ تعزیت قبول کریں۔ تمام مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین اور زخمیوں کے لیے دعائیں۔ترک اداکاروں کے علاوہ بولی وُڈ اداکار انیل کپور، سونم کپور،جاوید اختر اور انوپم کھیر نے بھی گزشتہ روزکراچی میں تباہ ہونے والے خوف ناک حادثے پر غم کا اظہار اور اس حادثے کے نتیجے میں جانیں گنوانے والے لوگوں کے لیے اظہار تعزیت کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں