ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کےمطابق چمڑےسےبنی تمام مصنوعات مہنگی کردی

ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کےمطابق چمڑےسےبنی تمام مصنوعات مہنگی کردی گئی ہیں اورسیلزٹیکس میں بھی اضافہ کردیاگیاہے۔

ایف بی آر نے ان مصنوعات پر سلزٹیکس کی شرح6فیصدسےبڑھاکر9فیصدکردی ہے۔اس کےعلاوہ لیڈیزبیگ،لیپ ٹاپ بیگ،ٹرالی بیگ بھی مہنگےکردیےگئےہیں۔ٹرنکس،سوٹ کیس،بریف کیس،ٹریولنگ بیگ بھی مہنگےکردیےگئےہیں۔

اس کےعلاوہ ہینڈبیگ،شاپنگ بیگ،والٹ،پرس،اسپورٹس بیگزپربھی ٹیکس میں اضافہ کردیاگیاہے۔چمڑےاورربڑکےجوتے،درآمدی اسٹیل مصنوعات مہنگی کردی گئی ہیں۔

اسٹیل مصنوعات پرٹیکس10سےبڑھاکر13فیصدکردیاگیاہے۔کینوس اورٹیکسٹائل میٹریل سےبنی مصنوعات بھی مہنگی کردی گئی ہیں۔ فوم کی مصنوعات پرسیلزٹیکس 2 سےبڑھاکر3 فیصدکردیاگیا۔ایف بی آرکےمطابق ٹیکس میں اضافہ مقامی صنعت کےتحفظ کیلئےکیاگیا۔نئےنوٹیفکیشن کااطلاق یکم جولائی سےہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں