سگریٹ اورکولڈ ڈرنکس پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کی منظوری

وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد تمباکو نوشی بابرعطا نے تصدیق کی ہےکہ سگریٹ اورکولڈ ڈرنکس پر ہیلتھ ٹیکس لگے گا۔

سما سے بات کرتے ہوئے بابر عطا نے بتایا کہ 20 روپے والے سگریٹ کے  پیکٹ پر10 روپے ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

کاربونیٹڈ ڈرنکس پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔250 ملی لیٹر کی کاربونیٹڈ ڈرنک کی ایک بوتل پر ایک روپیہ ہیلتھ

ٹیکس عائد کیا جائے گا، ہیلتھ ٹیکس کا باضابطہ اعلان بجٹ میں ہوگا ۔

بابر عطا نے بتایا کہ حاصل ہونے والا ٹیکس صحت کارڈ کے ذریعےغریبوں پرخرچ ہوگا،اس ٹیکس سے اضافی 50 ارب روپے حاصل ہوں

گے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کے لئے سگریٹ پر ٹیکس لگارہے ہیں، موت کے سوداگروں کی بلیک میلنگ میں

نہیں آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں