دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام 31 دستی بم،12فیوز اور 9گولے برآمد

بلوچستان کےعلاقے کوہلو میں لیویز اور حساس ادارے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا

منصوبہ ناکام بنادیا۔

ڈپٹی کمشنر کوہلو منور حسین نے بتایا کہ  ضلع کوہلو کے علاقے میوند میں پیر کو آپریشن کیا گیا،دہشت گرد

اسلحہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بدامنی کے لئے استعمال کرنا چاہتے تھے تاہم بروقت کارروائی سے یہ

منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، دہشت گردوں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ فورسز کی کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 31 دستی بم،12 فیوز اور 9

گولے برآمد کرلیئے گئے۔ اس کے علاوہ6 اینٹی ٹینک، اینٹی وہیکل بارودی سرنگیں اور 1800 گولیاں برآمد

کرلی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں