فلم باجی کی باجی نے ساری حدیں پار کر دی

پاکستان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ‘باجی’ کا ایک نیا گانا ریلیز ہوگیا، جس میں فلم کی مرکزی اداکارہ کی زندگی کو پیش کیا گیا۔

یہ نیا گانا 70 کی دہائی کے مقبول گانے ‘یہ آج مجھ کو کیا ہوا’ کا ریمیک ہے جسے ناہید اختر نے گایا تھا۔

اس نے گانے کو جمال رحمٰن نے تیار کیا، جبکہ اس کی گلوکاری نتاشا نورانی اور عائمہ بیگ نے کی۔

اس نئے گانے کا میوزک اصل گانے سے مختلف بنایا گیا، جو متاثر کن ہے۔

    BAJI 

گانے کی ویڈیو میں فلم کی مرکزی اداکارہ میرا کی زندگی کو پیش کیا گیا، جو اپنے عروج کے دور کا انجوائے کررہی ہیں۔

گانے میں میرا کے ساتھ ساتھ علی کاظمی اور آمنہ الیاس بھی نظر آئے۔

یاد رہے کہ فلم کے اب تک کئی اور گانے بھی ریلیز ہوچکے ہیں، جن میں سے ایک آئٹم سانگ ہے جس میں مہوش حیات نے پرفارم کیا۔

فلم ‘باجی’ کی کہانی سینما انڈسٹری کی ایک سپراسٹار پر مبنی ہے جس کے عروج اور زوال کو فلم میں دکھایا جائے گا۔

‘باجی’ میں میرا کے ساتھ ساتھ عثمان خالد بٹ اور محسن عباس حیدر بھی کام کرتے نظر آئیں گے۔

فلم آج سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جاچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں