ڈاکٹرز پر FBR کا گھیرا تنگ ٹیکس نہ دینے کا انکشاف

کراچی کے ڈاکٹرز اور سرجنز کی جانب سے بڑے پیمانے پر ٹیکس نہ دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف بی آر کی دستاویزات کے مطابق پی ایم ڈی سی میں رجسٹریشن کے باوجود بیشتر ڈاکٹرز انکم ٹیکس نہیں دے رہے۔

ایف بی آر نے کراچی کے 30 بڑے اسپتالوں کو نوٹس جاری کردیے ہیں جن میں اسپتالوں کو ڈاکٹروں کی بھرپور آمدن کی تفصیلات دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

ایف بی آر نے ڈاکٹرز کے شناختی کارڈ نمبرز اور نام بھی طلب کرلیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں