پی ٹی آئی کی حکومت میں ٹرینوں کا نظام ڈھرم بھرم ٹرینوں کا شیڈول متاثر

پاکستان ریلوے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آج بروز 4 اگست کئی ٹرینیں تاخیر سے آنے کی وجہ سے کراچی سے روانگی میں تاخیر کا شکار ہونگی۔

پاکستان ریلوے نے بتایا ہے کہ پاکستان ایکسپریس 1 بجے کے بجائے شام 4.45 بجے روانہ ہوگی۔ علامہ اقبال ایکسپریس سہ پہر 2.30 بجے روانہ ہوگی۔

لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس 3.30 بجے کے بجائے رات 8 بجے روانہ ہوگی۔ پاک بزنس ایکسپریس 4 بجے کے بجائے شام 7.30 بجے روانہ ہوگی۔ ملت ایکسپریس 5 بجے کے بجائے 7.15 بجے روانہ ہوگی۔

کراچی سے اندرون ملک ٹرینوں کی آمد اور روانگی کا شیڈول متاثر
پاکستان ریلوے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے ریلوے انکوائری 117_021 سے رابطہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں