ڈیل اسٹین ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر

جوہانسبرگ(این پی پی) جنوبی افریقا کے مایہ ناز تیز گیند باز ڈیل اسٹین ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے اب وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ ڈیل اسٹین نے یہ فیصلہ گزشتہ روز کیا۔ وہ ورلڈکپ میں بھی اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکے تھے اور ان فٹ ہونے کے باعث دُور رہے تھے اُنہوں نے اپنی فٹنس کے پیش نظر یہ اہم فیصلہ کیا ہے۔ وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی تک محدود رہ کر مزید کچھ عرصے اپنے ملک کے لیے بہترین کارکردگی پیش کرنے کے خواہاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں