گال ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں‌داخل، سری لنکا جیت کے قریب

گال (این پی پی) میزبان سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین جاری ٹیسٹ سیریز کا پہلا مقابلہ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، چوتھے روز کے اختتام تک نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے ہدف 268 رنز کے جواب میں سری لنکا نے بغیر کسی نقصان کے 133 رنز بنالیے تھے اور اُس کی پوزیشن خاصی مستحکم ہوگئی ہے جب کہ جیت یقینی دکھائی دے رہی ہے۔سری لنکا کے دونوں اوپنرز نے شاندار نصف سنچریاں بنائیں، کپتان کرونارتنے 71 جب کہ تھریمانے 57 کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ اب سری لنکا کو جیت کے لیے محض 135 رنز درکار ہیں اور اُس کی تمام وکٹیں باقی ہیں۔ قبل ازیں نیوزی لینڈ اپنی دوسری اننگز میں 285 رنز بناکر آئوٹ ہوگیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے واٹلنگ 77 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ ٹام لیتھم نے 45 رنز کی باری کھیلی۔ ایمبولدینیا نے 4 جب کہ ڈی سلوا نے 3 نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں