بھارتی بولر شامی کو لینے کے دینے پڑ گئے، وارنٹ گرفتاری جاری

ممبئی (این پی پی) بھارتی بولر محمد شامی کو لینے کے دینے پڑ گئے، اہلیہ کی جانب سے تشدد کا الزام مہنگا پڑگیا، وارنٹ گرفتاری جاری، کولکتہ کی علی پور عدالت نے محمد شامی اور ان کے بھائی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ شامی کی اہلیہ حسین جہاں نے الزام عائد کیا ہے کہ شوہر محمد شامی نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر مجھ پر تشدد کیا۔ دیکھنا یہ ہے کہ اس معاملے میں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔ حسین جہاں ماضی میں‌ماڈلنگ بھی کرتی رہی ہیں. واضح رہے محمد شامی ان دنوں دورہ ویسٹ انڈیز پر ہیں جہاں وہ میزبان ملک کے خلاف اپنی قومی ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں