سینئر اداکار عابد علی کی بحریہ ٹائون قبرستان میں تدفین

کراچی (این پی پی)گزشتہ روز انتقال کرجانے والے سینئر اور وراسٹائل اداکار عابد علی کی نماز جنازہ جمعہ کو بحریہ ٹائون کی مسجد عاشق میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر اُن کا دیدار کرنے کے لیے اُن کی بیٹیاں بھی موجود تھیں۔ عابد علی کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ بحریہ ٹائون کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ اس موقع پر ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے نامور افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جن میں فہد مصطفیٰ، قوی خان، عمیر لغاری، شہزاد رضا، عجب گل، دانش نواز، ساحر لودھی سمیت دیگرفنکاروں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں