مبشر لقمان کا ماڈلز پر چوری کا الزام،جہاز میں بیٹھنے کی پیشکش

مبشر لقمان نے خود ہمیں اپنے جہاز میں بیٹھنے کی پیشکش کی اور اب جب ویڈیوز سامنے آگئیں تو وہ انہیں ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

مشہور اینکر مبشر لقمان نے سوشل میڈیا سے مقبول ہونے والی 2 خواتین پر جہاز میں سے سامان چرانے کا الزام عائد کردیا۔

سماجی رابطوں کی ایپ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بناکر مقبول ہونے والی خواتین حریم شاہ اور صندل خٹک نے چند روز قبل اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر کچھ ایسی ویڈیوز شیئر کیں، جس میں انہیں نامور اینکر مبشر لقمان کے ذاتی جہاز میں دیکھا گیا۔

ان ویڈیوز کے شیئر کرنے کے بعد مبشر لقمان نے ان دونوں خواتین پر جہاز سے قیمتی سامان چوری کرنے کا الزام لگایا۔

حریم فاروق جنہیں انسٹاگرام پر 7 ہزار کے قریب صارفین فالو کررہے ہیں، وہ کئی نامور شخصیات کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر شیئر کرچکی ہیں۔

وہ اور ان کی دوست صندل کی کچھ ویڈیو اور تصاویر پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے ہمراہ بھی سامنے آئیں۔

Hareem Shah & Sundal Khattak with Fayyal Ul Hassan Chohan

Hareem Shah & Sundal Khattak with Fayyal Ul Hassan Chohan

Posted by Updates on Friday, 6 September 2019

تاہم مبشر لقمان کے جہاز میں بیٹھنے سے قبل ہی ان دونوں سوشل میڈیا اسٹارز نے فیاض الحسن چوہان سے ملاقات کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نامور اینکر مبشر لقمان نے ان دونوں خواتین کے خلاف پولیس کو درج کروائی گئی شکایت میں الزام لگایا کہ فیاض الحسن چوہان کی ایما پر یہ دونوں خواتین ان کے جہاز میں آئیں اور جہاز میں موجود قیمتی چیزیں چرالی، جن میں لاکھوں روپے مالیات کے کیمرے اور دیگر سامان شامل ہے۔

دوسری جانب دونوں خواتین نے ٹک ٹاک پر بنائی ایک ویڈیو میں مبشر لقمان پر الزام لگایا کہ وہ انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔

TikTok girls Hareem Shah & Sundal Khattak boards anchor Mubashir Lucman's plane

TikTok girls Hareem Shah & Sundal Khattak boards anchor Mubashir Lucman's plane

Posted by Updates on Friday, 6 September 2019

ایک اور ویڈیو میں ان دونوں خواتین نے کہا کہ جو لوگ سمجھ رہے ہیں کہ وہ غلط ہیں تو وہ یہ جان لیں کہ ہم دونوں پولیس کا اپنا مؤقف بتاچکے ہیں اور اب مبشر لقمان کو ثابت کرنا ہوگا کہ ہم نے چوری کی ہے یا نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ‘چور ہم نہیں مبشر لقمان ہیں اور انہیں غصہ صرف اس بات کا ہے کہ ہم نے دنیا کو بتادیا کہ مبشر لقمان کے پاس جہاز موجود ہیں کیونکہ لوگ یہ بات نہیں جانتے تھے’۔


خیال رہے کہ ان دونوں خواتین کی اس سے قبل اور بہت سی نامور شخصیات کے ساتھ ویڈیوز سامنے آچکی ہیں۔

ان ویڈیوز میں وہ سیاسی رہنماؤں کے ساتھ بھی نظر آئیں، جن میں وزیراعظم عمران خان بھی شامل ہیں جبکہ یہ دونوں خواتین ایک دوسرے کی قریبی دوست ہیں۔

حریم شاہ نے ایک انٹرویو میں یہ بھی بتایا تھا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہت بڑی حمایتی ہیں جبکہ ان کی یہ بھی خواہش ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنائیں۔

علاوہ ازیں صندل خٹک کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی پہلی ویڈیو فیاض الحسن چوہان کے ساتھ بنائی اور یہ بہت زیادہ وائرل ہوئی جبکہ ان کا یہ تجربہ بےحد شاندار رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں