ایشنر آخری ٹیسٹ کا تیسرا روز، انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط

اوول (این پی پی) روایتی حریفوں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ایشنر سیریز کے آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز جوڑ لیے ہیں، یوں اُس کی مجموعی برتری 382 رنز کی ہوگئی ہے اور ابھی اُس کی دو وکٹیں باقی ہیں۔ انگلینڈ پہلی اننگز میں 294 رنز بناسکا تھا جواب میں آسٹریلین ٹیم 225رنز تک محدود رہی تھی، اس کی تباہی میں کلیدی کردار آرچر نے ادا کیا تھا۔ انگلینڈ نے دوسری اننگز میںآٹھ وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنالیے ہیں۔ ڈینلی 94 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ثابت ہوئے جب کہ بین اسٹوکس نے 67 رنز بناکر اپنا بھرپور حصہ ڈالا۔ آسٹریلیا کی طرف سے لیون نے تین جب کہ مچل مارش اور پیٹر سڈل نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ 382 رنز کی مجموعی برتری کے باعث انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط نظر آتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سیریز میں آسٹریلیا کو 2-1کی برتری حاصل ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ انگلینڈ آخری ٹیسٹ جیت کر سیریز ڈرا کرنے میں سرخرو ہوتا ہے یا آسٹریلیا اُس کی راہ میں دیوار بن جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں