سعودی عرب کی آئل فیلڈز پر حملہ ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

گزشتہ روز سعودی عرب میں تیل کی دو بڑی فیلڈز پر ڈرون حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں دونوں آئل فیلڈز میں آگ بھڑک اٹھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں برینٹ تیل کی قیمت میں دوران ٹریڈنگ 13 فیصد اضافہ ہوگیا جس کے بعد برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 68 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ۔

امریکی خام تیل کی قیمت 11 فیصد اضافے سے 61 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں