ایک یا دو نہیں تینوں برطانوی شہزادیاں امید سے ہیں؟

برطانوی شاہی خاندان کے ہاں رواں برس مئی میں ایک نئے ننھے مہمان کی آمد ہوئی تھی جب پہلی بار شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل والدین بنے تھے۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں شادی کے ٹھیک ایک سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی اور ان کے ہاں پہلا بیٹا ہوا تھا۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل سے قبل شاہی خاندان کی بڑی بہو کیٹ مڈلٹن کے ہاں اپریل 2018 میں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم کے ہاں 23 اپریل 2018 کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، اس سے قبل ان کے ہاں پہلے ہی 2 بچوں کی پیدائش ہو چکی تھی۔

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے 29 اپریل 2011 کو شادی کی تھی، ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 22 جولائی 2013 کو ہوئی۔ جوڑے کے ہاں پیدا ہونے والا پہلا بچہ بھی بیٹا تھا، جس کا نام شہزادہ جارج رکھا گیا۔

میگھن مارکل کے ہاں مئی 2019 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی—فوٹو: اے ایف پی
بعد ازاں کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم کے ہاں دوسرا بچہ 2 مئی 2015 کو ہوا، جوڑے کے ہاں پہلی بار بیٹی ہوئی، جس کا نام شہزادی چارلیٹ رکھا گیا۔

اب خبر سامنے آئی ہے کہ شاہی خاندان کی دونوں بہوئیں امید سے ہیں اور جلد شاہی خاندان کی جانب سے اس حوالے سے اعلان کردیا جائے گا۔

ساتھ ہی یہ خبر بھی سامنے گردش کررہی ہے کہ نہ صرف کیٹ مڈلٹن اور میگھن مارکل بلکہ شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کی کزن شہزادی یوجینی بھی امید سے ہیں۔

شہزادی یوجینی ولیم اور ہیری کے چچا شہزادہ اینڈریو کی بیٹی ہیں اور انہوں نے گزشتہ برس اکتوبر میں شادی کی تھی۔

شہزادی یوجینی ملکہ برطانیہ کی پوتی اور ولیم و ہیری کی کزن ہیں
برطانوی اخبار ’دی ایکسپریس‘ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ شہزادی یوجینی امید سے ہیں، تاہم اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ شہزادی کیٹ مڈلٹن اور میگھن مارکل بھی امید سے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہی محل تینوں شہزادیوں کے امید سے ہونے کے حوالے سے اگلے چند ہفتوں میں اعلان کر سکتا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ شاہی محل رواں برس کے آخر تک اعلان کردے گا۔

سب سے پہلے شہزادی یوجینی کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے—فوٹو: ویمن اینڈ ہوم
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے پہلے شہزادی یوجینی کے ہاں بچے کی پیدائش ہوگی اور اس کے بعد میگھن مارکل اور پھر کیٹ مڈلٹن کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اگر یہ رپورٹ سچ ثابت ہوئی تو شہزادی یوجینی پہلی بار ماں بنیں گی جب کہ میگھن مارکل دوسری بار بچے کو جنم دیں گی، اس خبر کے سچ ہونے پر کیٹ مڈلٹن چوتھے بچے کی والدہ بن جائیں گی۔

کیٹ مڈلٹن کے امید سے ہونے کے حوالے سے رواں برس کے آغاز میں بھی خبر سامنے آئی تھی، تاہم شاہی محل نے اس خبر کے حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی تھی۔

شاہی محل کی تین شہزادیوں کے حمل کی خبر سامنے آنے کے بعد برطانیہ میں بکیز نے لاکھوں یوروز کی شرطیں لگانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ شاہی محل کی جانب سے اعلان کے بعد شرط کی مالیت کروڑوں پاؤنڈز تک جا سکتی ہے۔

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن تین بچوں کے والدین ہیں—

اپنا تبصرہ بھیجیں