طوفانی بارش، پاک سری لنکا کرکٹ میچ منسوخ

کراچی (این پی پی) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والا پہلا ون ڈے منسوخ کردیا گیا ہے۔ اس کی وجہ کراچی میں ہونے والی شدید ترین بارش ہے، جس نے پورے شہر میں جل تھل بپا کردیا۔ گرائونڈ میں بہت زیادہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے میچ کو منسوخ کرنا پڑا۔ اس سے قبل ڈھائی بجے میچ کا ٹاس ہونا تھا، وہ بھی شدید بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔ سوا ایک بجے شروع ہونے والی بارش ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی جس سے پورا شہر ہی جیسے ڈوب سا گیا۔ ایسے میں میچ کا انعقاد ناممکن سا تھا، لہٰذا اس کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اب دونوں ٹیموں کے درمیان اگلا مقابلہ اتوار کے بجائے پیر کو ہوگا، بارشوں‌ کے پیش نظر میچ کی تاریخ ایک روز بڑھائی گئی ہے. کو اسی وینیو پر منعقد ہوگا۔ اُمید ہے کہ اگلے مقابلے بارش کی نذر ہونے سے محفوظ رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں