کراچی میں طوفانی بارش، تین جاں بحق

کراچی (این پی پی) کراچی میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی۔ پورا شہر ہی ڈوب گیا۔ ہر جگہ ہر اہم سڑک پر پانی جمع ہے۔ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی طوفانی بارش نے نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا۔ ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ سڑکیں زیر آب آگئیں۔ تین ہلاکتیں ہوئیں۔ بنوری ٹائون کے قریب دو افراد کے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کے باعث شہریوں کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لوگ گاڑیوں کے انتظار میں سڑکوں پر کھڑے رہے لیکن بارش کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے عنقا رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں