پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی

لاہور (این پی پی) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 5 اکتوبر سے لاہور میں ہورہا ہے۔ سیریز کے تینوں مقابلے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ باہمی سیریز میں پاکستان کا پلہ بھاری رہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے آج پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کی اور اُن کے سوالات کے جواب دیے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی بھی ہوئی۔ اس سیریز کے لیے قومی ٹیم میں کافی عرصہ بعد احمد شہزاد، عمر اکمل کی واپسی ہوئی ہے۔ ون ڈے سیریز میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 2-0 سے زیر کیا تھا، ایک روزہ سیریز کا پہلا مقابلہ کراچی میں شدید بارش کی وجہ سے نہ ہوسکا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں