عمر اکمل اور احمد شہزاد کی ٹیم میں واپسی پر کپتان مسرور

لاہور (این پی پی) سینئر اور جارح مزاج بلے بازوں عمر اکمل اور احمد شہزاد کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، اس امر کو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اچھی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس پر اُنہوں نے ناصرف خوشی کا اظہار کیا بلکھ ٹیم میں واپسی پر اُن دونوں کو مبارک باد بھی پیش کی ہے۔ اُنہیں ان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہت سی اُمیدیں وابستہ ہیں اور وہ توقع کرتے ہیں کہ یہ دونوں کھلاڑی اس سیریز میں اپنا بہترین کھیل پیش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں