کیریبین پریمیئر لیگ: شعیب ملک کی ٹیم نے گیل کی ٹیم کو ہرادیا

پرویڈینس (این پی پی) ورلڈکپ کے زیرو کیریبین پریمئر لیگ میں ہیرو ثابت ہورہے ہیں۔ کیریبین پریمیئر لیگ کے سلسلے کے 29 ویں میچ میں شعیب ملک کی ٹیم نے کرس گیل کی ٹیم کو بآسانی 77 رنز سے ہرادیا۔ اس جیت میں شعیب ملک کی شاندار بلے بازی نے اہم کردار ادا کیا۔ اُنہوں نے محض 45 گیندوں پر دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 73 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جس سے تقویت پاتے ہوئے اُن کی ٹیم گیانا امیزون واریئر نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ جواب میں جمیکا تلاوا محض 79 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ یوں کپتان شعیب ملک کی ٹیم گیانا امیزون واریئر پوائنٹ ٹیبل پر 18پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، اُس نے نو میچز کھیلے ہیں اور تمام میں فتح سمیٹی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں