نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کی ہیٹ ٹرک

لاہور (این پی پی) کافی عرصے سے ٹیم میں شامل محمد حسنین بارہویں کھلاڑی تک محدود ہوکر رہ گئے تھے، گزشتہ روز اُنہیں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں موقع ملا اور اُنہوں نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا اظہار ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دے کر کیا۔ اُنہوں نے 37 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ پہلے اُنہوں نے مسلسل گیندوں پر راجاپکسہ کو ایل بی ڈ بلیو ، پھر سری لنکن کپتان دسن شناکا کو عمر اکمل کا کیچ اور آخرمیں جے سوریا کو احمد شہزاد کا کیچ بنوایا۔ یوں اُنہوں نے ہیٹ ٹرک کا شاندار کارنامہ انجام دیا۔ گو اُن کی یہ عمدہ گیند بازی رائیگاں گئی اور پاکستان یہ مقابلہ باآسانی ہار گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں