دوسرا ٹی ٹوئنٹی: سری لنکا کے 182 رنز ،ہدف کے تعاقب میں پاکستان مشکلات کا شکار

لاہور (این پی پی) دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی سری لنکا نے پاکستان کو رنز کے پہاڑ تلے دبا ڈالا۔ پاکستان کے لیے 182 رنز کا ہدف، راجا پکسہ نے جارحانہ 77 رنز کی باری کھیلی، شیہان جیاسوریا نے 34 رنز کے ساتھ اُن کا بھرپور ساتھ دیا۔یوں سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز کا بھاری بھرکم مجموعہ ترتیب دیا۔ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم، وہاب ریاض اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور اُس نے 3.4 اوورز میں 18 رنز بنائے ہیں اور اُس کے دو اہم بلے باز فخر زمان اور بابر اعظم آئوٹ ہوکر پویلین لوٹ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں